ی۔



پاکستان: میٹرو - اب یونین کو برباد کرنا بند کرو

بہ اشتراک UNI کامرس UNIگلوبل یونین ایک عالمی یونین فیڈریشن ہے جو 150 سے زائد ممالک میں 20 ملین سے زائد کارکنان کی نمائندگی کرتا ہے، جو بنیادی طور پر سروس کے شعبے میں ملازم ہیں۔ UNI کامرس، UNI گلوبل یونین کے شعبوں میں سے ایک ہے، جو 160 سے زیادہ ٹریڈ یونینوں اور خردہ اور تھوک فروشی کی صنعت میں زیرملازمت 4 ملین کارکنان کی نمائندگی کرتا ہے

UNI کامرس، پوری دنیا کے ٹریڈ یونیوں، کارکنان، اور مزدور اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان سے میٹرو اے۔ جی۔ پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں میٹرو حبیب امپلائیز یونین کے جنرل سیکریٹری، طاہر محمود کی حیثیت کو بحال کرے۔ جرمنی میں واقع، میٹرو اے۔ جی۔ غذائی اشیاء کا ملٹی نیشنل ہول سیلر ہے جو پوری دنیا کے 26 ممالک میں، METRO اور MAKRO کے بینرز کے تحتکام کرتا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں میٹرو کے کارکنان سات سالوں سے اجتماعی اتفاق رائےکے لیے لڑرہے ہیں۔ میٹرو پاکستان کے انتظامیہ نے انتباہات، نوٹسز، جائے کار اور ملازمت کی صورتحال میں تبدیلی، اور برطرفی کی دھمکی دے کر اور یونین کے لیڈران کو ہدف بنا کر یونین کو توڑنے کی مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے، میٹرو پاکستان نے متعدد یونین لیڈران کو معطل کیا ہے جس میں 2013 سے منتخب شدہ ہر جنرل سکریٹری بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں، میٹرو نے طاہر محمود (مقامی یونین کے GS) کو 2017 کی غیرحاضریوں کی وجہ سے فروری 2021 میں برطرف کردیا۔ طاہر میٹرو پاکستان میں 10 سال سے زیادہ عرصہ سے ملازم رہے ہیں۔ آپ CHRO اور میٹرو کے مقامی انتظامیہ کو پیغام بھیج کر؛ اور طاہر کو بحال کرنے، یونین کو توڑنا بند کرنے، اور باہمی اتفاق رائے سے کسی نتیجہ پر پہنچنے کے لیے یونین کے ساتھ بات چیت کرنے کو کہہ کر طاہر اور پاکستانی میٹرو کارکنان کو تعاون کرسکتے ہیں۔




یغام درج ذیل ای میی:
zahra.hussain@metro.pk, Marek.minkiewicz@metro.pk, andrea.euenheim@metro.de, globalsolidarity@uniglobalunion.org